میرپور آزادکشمیر میں شدید بارشوں سے متعدد مکانات متاثر، کئی خاندان مشکلات کا شکار

میرپور آزادکشمیر میں شدید بارشوں سے متعدد مکانات متاثر، کئی خاندان مشکلات کا شکار

ذرائع کے مطابق میرپور کے نیو سٹی سیکٹر بی میں  بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے بعد سابق وزیر حکومت چودھری محمد سعید نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

اس موقع پر منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، وفد نے بارشوں سے متاثرہ گھروں اور دیگر نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل، ضروریات اور نقصانات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

چودھری محمد سعید نے متاثرین کو ہر ممکن ریلیف اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد، بحالی اور دیگر ضروری اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے تاکہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی مشکلات میں جلد از جلد کمی لائی جا سکے۔