بھارت میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقے زیرِآب، 10افراد ہلاک

بھارت میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقے زیرِآب، 10افراد ہلاک

 بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابقں مسلسل موسلادھار بارشوں نے مختلف ریاستوں میں معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں جب کہ دارالحکومت نئی دہلی سمیت کئی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا شدید بارشوں کے باعث نئی دہلی کی متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ریاست آسام میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جہاں 600 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں، سیلابی پانی سے گھروں، دکانوں اور زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے متاثرین میں امدادی خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں  شملہ میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات بھی پیش آئے ہیں، جس سے آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ  آسام میں گزشتہ ہفتے سیلاب سے 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے۔

اُنہوں ںے مزید بتایا کہ امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔