خلاصہ
- پشاور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع خیبر کے دورے کے دوران جمرود میں 2 ارب روپے سے زائد لاگت کے پانچ اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
پشاور میں کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ 636 ملین روپے کی لاگت سے نرسنگ کالج جمرود، 32 ملین روپے سے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز میں اے آئی کلاسز کے قیام، پ502 ملین روپے سے پینے کے صاف پانی کی 21 سکیموں کی بحالی اور سولرائزیشن، پر خرچ کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 430ملین روپے سے جمرود بازار کی بیوٹیفکیشن جبکہ 424 ملین روپے کی لاگت سے 10 کلومیٹر طویل تختہ بیگ تا ڈی ٹور روڈ باڑہ کی توسیع، بحالی اور بہتری کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبے علاقے میں تعلیم، صحت، بنیادی سہولیات، صاف پانی اور سڑکوں کے بہتر انفراسٹرکچر کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے اور عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم کروچ نہیں اقبال کے شاہین ہیں، ہم نے ان ظالموں سے پاکستان کو آزاد کروانا ہے ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس بار واپسی نہیں ہوگی چاہے گولی چلی، ٹینک چلے یا راکٹ لانچرز چلے، جہاں جانا ہے وہاں پر کوئی ایک شخص رہ جائے گا تو وہ میں ہوں گا۔