بلوچستان اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر پر قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر پر قرارداد منظور

قرارداد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایوان میں پیش کی ، قرارداد میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کی گئی۔

قرارداد کے متن میں بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

بلوچستان اسمبلی نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

ایوان نے کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔