خلاصہ
- عمان: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے دارالحکومت عمان میں مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر ترکی، مصر اور الجزائر کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 5, 2026
اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 5, 2026
نائب وزیراعظم نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر سے متعلق علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔
اسحاق ڈار نے الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور الجزائر کے دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 5, 2026
ترجمان کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال اور ایران سے متعلق حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل تعمیری کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔