واشک، مستونگ کارروائیاں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہیں: سرفراز بگٹی

واشک، مستونگ کارروائیاں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہیں: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی اور ریاست دشمن عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس لیے قومی اتحاد اور ریاستی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان امن، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ترقیاتی عمل کے تسلسل کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور غیر ملکی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔