بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں ہفتے میں 6 روز تدریس کا فیصلہ

بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں ہفتے میں 6 روز تدریس کا فیصلہ

سیکرٹری سکول ایجوکیشن لعل جان جعفر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے تمام سرکاری اور نجی سکول اب پیر سے ہفتہ تک کھلے رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے ورکنگ ڈیز سے متعلق سابقہ تمام احکامات منسوخ کر دیئے گئے ہیں جبکہ 6 روزہ ورکنگ ویک آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔

 

اعلامیے کے مطابق سرکاری اور نجی سکولوں کے ساتھ محکمہ تعلیم کے تمام منسلک دفاتر بھی نئے شیڈول کے تحت کام کریں گے۔

حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔