پشاور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا شیڈول جاری کر دیا

پشاور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا شیڈول جاری کر دیا

ترجمان پشاور بورڈ کے مطابق امتحانی نتائج 4 اگست کو دوپہر 2 بجے کے بعد بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے، اسی روز نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ طلبہ و طالبات اپنے نتائج پشاور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www.bisep.edu.pk پر دیکھ سکیں گے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ڈی ایم سیز 10 اگست سے دستیاب ہوں گی۔ ریگولر طلبہ اپنی متعلقہ درسگاہوں سے جب کہ پرائیویٹ طلبہ بورڈ کی ویب سائٹ پر دی گئی مقررہ لوکیشن سے اپنی ڈی ایم سیز حاصل کر سکیں گے۔