مدثر ریاض نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا

مدثر ریاض نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا

سرکاری احکامات کے مطابق مدثر ریاض ملک نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کا اضافی چارج باقاعدہ طور پر سنبھال لیا ہے اور وہ آئندہ احکامات تک دونوں اہم محکموں کی انتظامی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

‏مدثر ریاض ملک اس سے قبل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب غلام فرید کی بیرونِ ملک رخصت کے دوران مدثر ریاض ملک کو اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔