گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں سکول اور کالج کھل گئے

گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں سکول اور کالج کھل گئے

محکمہ تعلیم سندھ کے فیصلے کے مطابق یکم اگست سے ہفتہ وار تعطیل بھی ختم ہوگئی ہے اور اب تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں چھ دن کھلے رہیں گے، آج سے نئے اوقاتِ کار پر بھی عملدرآمد شروع ہوگیا۔

پہلے روز سرکاری و نجی سکولوں میں طلبہ کی حاضری معمول سے کم رہی جبکہ بعض نجی سکولوں نے تدریسی عمل کا آغاز 3 اگست سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں دوبارہ رونقیں لوٹ آئیں، بچے اسکول وین یا والدین کے ہمراہ سکول پہنچے جبکہ اساتذہ نے دلچسپ اور سائنسی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کا خیرمقدم کیا اور انہیں پرجوش رکھنے کی کوشش کی۔

اساتذہ نے والدین کو واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے نئے شیڈول اور دیگر اہم معلومات بھی فراہم کیں، دوسری جانب سکول کھلنے کے باعث صبح کے اوقات میں شہر کی سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول پر آ گئی۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک دی تھیں۔