تحریک انصاف نے بلاول بھٹو کی پیشکش مسترد کر دی

تحریک انصاف نے بلاول بھٹو کی پیشکش مسترد کر دی

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘ گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی جب تک ایک نکاح میں ہے دوسرا نکاح نہیں ہو سکتا۔

شفیع جان نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے نکاح سے باہر نکلے پھر ہی کوئی بات ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمان بہت جلد تحریک انصاف کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تحریری معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہم اکٹھے آگے سفر کر سکیں۔