صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ  گئے

 آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران بلاول ہاؤس لاہور میں قیام کریں گے اور دو روز تک سیاسی و نجی ملاقاتوں میں مصروف رہیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ مملکت اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی، پارٹی امور اور دیگر اہم سیاسی معاملات کا جائزہ بھی لیں گے جب کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔