پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس سے متعلق سوشل میڈیا پر معنی خیز بیان شیئر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ کہیں نئی رپورٹ پر تو کوئی اثر انداز نہیں ہوگا؟ انصاف کے تقاضے کون پورے کرے گا؟۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ابتدائی رپورٹ میں سوالات کے جواب آ رہے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ کون پوسٹ مارٹم بورڈ کو بدلنے کی پشت پناہی کر رہا ہے یا کر رہا تھا؟۔