آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سپانسرڈ لوگ ہیں: خواجہ آصف

آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سپانسرڈ لوگ ہیں: خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ احتجاج کے پیچھے بھارتی سپانسرڈ لوگ موجود ہیں جو یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس طرح کے الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں، کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسے الفاظ استعمال نہیں کر سکتا، چاہے وہ کشمیری ہو، پنجابی، بلوچی یا پٹھان۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے خلاف جو بھی باتیں کی جا رہی ہیں، انہیں اس سے کوئی غرض نہیں۔