پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں نوجوان تاجر میر رضا علی کے قتل کے خلاف مقتول کے دوستوں اور ساتھیوں نے شارع فیصل پر احتجاج کیا۔
احتجاج کے باعث شارع فیصل پر نرسری سے بلوچ کالونی کی جانب جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین نے میر رضا علی کے حق میں نعرے بازی کی اور حکومت و پولیس سے مطالبہ کیا کہ قتل کے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مقتول کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
احتجاج کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور ٹریفک کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی۔
پولیس کی جانب سے احتجاج کے دوران ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلئے اقدامات کیے گئے، جبکہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے اہلکار شارع فیصل پر موجود رہے۔