13 سے 15 اگست کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

13 سے 15 اگست کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور ننکانہ صاحب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 اور 13 اگست کو جنوب مشرقی اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

بارش کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے دوران کمزور درختوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔