پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا قتل کیس، مقتول کے والدین اور شہریوں کا احتجاج کیا، مظاہرین نے طارق روڈ پر دھرنا دیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
میر رضا کے والد نے ڈی آئی جی ایسٹ کو معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا، میڈیا سے گفتگو میں کہا فیروز آباد تھانے کے ایس ایچ اور دیگر تاخیر کرنے اور ثبوت چھپانے کی کوشش کرنے والوں کو معطل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی ٹیم پر بھی اعتماد کیا تھا، نئی ٹیم پر بھی کر رہے ہیں، انہیں موقع دے رہے ہیں امید ہے انصاف ملے گا۔