آزاد کشمیر: ایل اے 15، 16 میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب

آزاد کشمیر: ایل اے 15، 16 میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب

 

آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے ایل اے 15 کے 9 اور ایل اے 16 کے 14 پولنگ سٹیشن شامل ہیں جہاں ری پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور 5 بجے تک جاری رہی، انتخابی حلقوں میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات میں پولنگ کا عمل پُرامن طریقے سے مکمل ہوا۔

ایل اے-15 سے 5000 جبکہ ایل اے-16 سے 7004 ووٹرز رجسٹرڈ تھے، ایل اے-15 سے پیپلز پارٹی کے نامور امیدوار سردار ضیا قمر، ن لیگ کے امیدوار مشتاق منہاس سے 1722 ووٹوں سے آگے ہیں۔

ایل اے 16 سے ن لیگ کے امیدوار میر اکبر خان، سردار قمر زمان سے 3225 ووٹوں سے آگے ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں حلقوں میں 10 اگست کو عملہ نہ پہنچنے اور کشیدگی کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔

ادھر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 14 اور ایل اے 17 سے کامیاب امیدواران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایل اے 14 غربی باغ سے جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کے ساجد اقبال کامیاب قرار پائے جبکہ حلقہ ایل اے 17 حویلی سے پی پی کے فیصل ممتاز راٹھور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔