ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ایمان مزاری اور ہادی  چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ 19 اگست کو درخواستوں پر سماعت کرے گا، جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی دو رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، عدالت آئندہ سماعت پر درخواست گزاروں کی جانب سے سزا معطل کرنے کی استدعا اور مقدمے سے متعلق دیگر قانونی نکات کا جائزہ لے گی۔ 

واضح رہے انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو پیکا ایکٹ (PECA) کے تحت مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔