تجارت
خلاصہ
- کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سمندر کے کنارے نئے ہائیڈرو کاربن پلے یعنی اعلیٰ معیار کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت ہوئی ہے۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے اعلامیے کے مطابق اس نے ضلع سجاول، سندھ میں واقع اپنے آپریٹڈسرانی بلاک کے دریافتی کنوئیں ڈولفن سے گیس کی ایک منفرد اوراہم دریافت کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ جراسک دورکی لوئر انڈس بیسن کی چلتن فارمیشن سے ہائیڈروکاربن کی سب سے پہلی دریافت ہے۔
پی پی ایل نے کہا کہ اس دریافت سے پیٹرولیم سسٹم کی موجودگی ثابت ہوگئی ہے اور اس سے خشکی کے دلدلی علاقے اور اس کے ممکنہ کم گہرے سمندری توسیعی علاقوں میں ایک نئی ایکسپلوریشن فرنٹیئر کھل گئی ہے۔