ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جاری، ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری

ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جاری، ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری

 سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے ایجنڈا اور شیڈول پیش کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 28 اگست تک جاری رہے گا، تحریک انصاف کو ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اجلاس میں شرکت نہیں کی گئی۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق پیر کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے جبکہ دیگر ایام میں اجلاس دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، 12 ربیع الاول کی تعطیلات کے دوران قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق اجلاس کے دوران معمول کا ایجنڈا، قانون سازی اور عوامی اہمیت کے امور زیر بحث لائے جائیں گے۔