فیفا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لامور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

فیفا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لامور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے گزشتہ ماہ فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو کے ایک متنازع منصوبے پر کھل کر تنقید کی تھی۔

فیفا نے تصدیق کی ہے کہ لامور کے ساتھ ادارے کا ورکنگ ریلیشن شپ 17 اگست 2026 کو ختم ہوگیا۔

سیکرٹری جنرل میتھیاس گرافسٹروم نے عملے اور فیفا کونسل کے ارکان کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ دونوں فریق نے باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

لامور نے گزشتہ ماہ فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبے کو ’ایک شخص کا منصوبہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ادارے کی انتظامیہ کو اس معاملے میں گمراہ کیا گیا، اگر سچ بولنے کی قیمت ملازمت سے محرومی ہے تو وہ اسے قبول کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ کیون لامور نومبر 2024 میں فیفا سے وابستہ ہوئے تھے، اس سے قبل وہ یوئیفا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔

فیفا نے ان کی دو سالہ خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔