اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برازیلی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور عالمی امن و سلامتی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

مورو ویئیرا نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جانے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو مبارک باد بھی دی۔

اسحاق ڈار نے جنوبی ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں برازیل کے اہم کردار کو سراہا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطح کے روابط کا سلسلہ جاری رکھنے اور اقوام متحدہ سمیت دیگر کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاکستان اور برازیل کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برازیلی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جبکہ مورو ویئیرا نے بھی اسحاق ڈار کو برازیل کے دورے کی دعوت دے دی۔