پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دھرنا ختم نہیں کریں گے: حافظ نعیم الرحمان

پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دھرنا ختم نہیں کریں گے: حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ زرداری ٹولہ آج تک بے نظیر کے قاتلوں کو بے نقاب نہیں کرسکا، یہ وڈیرہ شاہی ہیں، یہ اور کسی قابل نہیں ہیں، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں نہیں آنا ہے، ان سب کے خلاف بھی عظیم جدوجہد کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح پٹرول بم گراتے رہے تو ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں رہے گا، پٹرولیم لیوی لوگوں کے ساتھ دشمنی ہے۔ مزدوروں، کسانوں اور طلبا سے روز ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جارہے ہیں، یہ اشرافیہ نہیں بدمعاشیاں ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں میں قوم سے جھوٹ بولا گیا، وزیراعظم کے لوگ کہتے ہیں لیوی ختم نہیں ہوسکتی۔ آپ لیوی ختم نہیں کریں گے، ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور بزرگوں، ایک بڑی جدوجہد آپ کا استقبال کررہی ہے، ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی تھی، مریم نواز نے 11 ارب کا جہاز خرید لیا، اس کا بوجھ طالبعلم اور عوام اٹھا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں احتجاجی کیمپ لگائیں گے، کراچی میں چوکوں اور چوراہوں پر سکرینیں لگائیں گے، سکرینوں کے ذریعے لوگوں کو دھرنے سے جوڑیں گے۔