دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب

دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج اور سکیورٹی اداروں نے قربانیاں دیں، عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف مشترکہ تعاون بڑھائے۔

اس کے علاوہ پاکستانی مستقل مندوب نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔