راولپنڈی: سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر سپلائی سسٹم کی تعمیر کی منظوری

راولپنڈی: سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر سپلائی سسٹم کی تعمیر کی منظوری

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے تحت واسا راولپنڈی میں واٹر سپلائی سسٹم بھی تعمیر کرے گا، جس کے ذریعے دادوچھہ ڈیم سے حاصل ہونے والے پانی کو صاف کرکے شہریوں کو فراہم کیا جائے گا۔

کمشنر راولپنڈی کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے بعد یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی سپلائی لائن میں شامل کیا جائے گا، جس سے راولپنڈی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔

حکام کے مطابق دادوچھہ ڈیم منصوبے پر مجموعی طور پر 36 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ منصوبہ راولپنڈی میں صاف پانی کی فراہمی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، ڈیم کی تکمیل کے بعد واسا ایجنسی ٹرانسمیشن لائن اور واٹر سپلائی نیٹ ورک پر کام کرے گی، جس کے ذریعے ڈیم سے فراہم ہونے والے پانی کو راولپنڈی کے مختلف علاقوں تک پہنچایا جائے گا۔

دادوچھہ ڈیم اور واٹر سپلائی منصوبے کی تکمیل سے شہر میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی میں بہتری آنے کی توقع ہے۔