خلاصہ
- مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہوگا۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چودھری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوگا، جس میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سپیکر کیلئے طارق فاروق کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، شاہ غلام قادر، فاروق حیدر، افتخار گیلانی اور دیگر ارکان اسمبلی نے بھی کاغذات جمع کرائے۔
ڈپٹی سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، پیپلزپارٹی کے چودھری قاسم مجید نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے عامر غفار لون نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔
شیڈول کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب دوپہر 2 بجے ہوگا جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لئے ووٹنگ 3 بجے ہوگی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا حلف بھی آج ہی ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے طارق فاروق جبکہ پیپلزپارٹی نے قاسم مجید کو سپیکر کیلئے نامزد کیا ہے۔