پنجاب پولیس کا اشتہاری اور عادی مجرمان، عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پنجاب پولیس کا اشتہاری اور عادی مجرمان، عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان میں اے کیٹگری کے 29 ہزار جبکہ بی کیٹگری کے 87 ہزار سے زائد ملزمان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں کارروائیوں کے دوران 35 ہزار 546 سے زائد عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا، جن میں اے کیٹگری کے 5 ہزار 254 اور بی کیٹگری کے 30 ہزار 292 عدالتی مفرور شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال 12 ہزار 865 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے، جن میں اے کیٹگری کے 4 ہزار 406 اور بی کیٹگری کے 8 ہزار 459 عادی مجرمان شامل ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کارروائیوں کے دوران 26 ہزار 868 اشتہاری مجرمان، 11 ہزار 229 عدالتی مفروران اور 5 ہزار 203 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے لیے مؤثر کارروائیاں کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر اقدامات کیے جائیں۔