ڈاکٹر محمد سلمان 3 سال کیلئے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر محمد سلمان 3 سال کیلئے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے پمز کے ای ڈی ڈاکٹر راناعمران سکندر کو 4 ماہ کیلئے معطل کردیا گیا، این آئی ایچ کے ڈاکٹر محمد سلمان کو 3 سال کیلئے پمز کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے، ڈاکٹر سلمان این آئی ایچ کے بھی ایگزیکٹو ڈائریکٹر رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ڈاکٹر الطاف حسین کو 3 ماہ کیلئے پمز ہسپتال کا جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے، پمز ہسپتال کے دیگر شعبوں سے متعلق بھی انتظامی نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔

یاد رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پمز سانحے پر ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر سمیت 8 افراد کو فوری معطل کر کےکارروائی کرنےکی منظوری دی تھی۔

ان 8 افراد میں پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر، سکیورٹی پر مامور کمپنی اور عہدیداران کے خلاف کارروائی کی بھی منظوری دی گئی تھی، معطل ہونے والوں میں جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ڈاکٹر مطاہر شاہ اور ڈاکٹر اویس علی شاہ شامل تھے۔

ان کے علاوہ ڈاکٹر نوشیلہ امجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیورٹی محمد عثمان، سی ڈی اے کے ایمرجنسی سروس کے ڈی جی عبدالرحمان، نیونیٹل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سعدیہ ریاض اور سینئر رجسٹرار بھی معطل ہونے والوں میں شامل تھے۔