نئے صوبوں کا قیام ناگزیر، پشاور کے طلباء کا بڑا مطالبہ

نئے صوبوں کا قیام ناگزیر، پشاور کے طلباء کا بڑا مطالبہ

پشاور کے طلباء کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے انتظامی کنٹرول مضبوط ہوگا اور حکمرانوں تک عوام کی رسائی آسان ہوجائے گی، صوبوں کی تقسیم سے این ایف سی ایوارڈ اور مالیاتی وسائل کی تقسیم میں بھی تبدیلیاں آئیں گی۔

طلباء کے مطابق صوبے رقبے کے لحاظ سے جتنے چھوٹے ہوں گے، ان کا انتظامی کنٹرول اتنا ہی آسان اور بہتر ہوگا۔ چھوٹے انتظامی یونٹس سے وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہونے کے ساتھ سیاسی آواز بھی زیادہ بااثر ہوگی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد وزرائے اعلیٰ ہونے سے انتظامی یونٹس کا نظامِ حکومت زیادہ آسان اور مؤثر ہوجائے گا۔ عوام کی بڑی تعداد نئے صوبوں کے قیام کو ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی ضمانت قرار دے رہی ہے۔