پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا احتجاج اٹل ہے، احتجاج کے معاملے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے، ہم نے واضح کیا ہے کسی کارکن کے ہاتھ میں لاٹھی یا غلیل نہیں ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے قیام کا مسئلہ سنجیدہ اور عوامی ہے، وزیراعظم کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر سے بات کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔