جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف خان ساقی پر تشدد، مزید 2 ملزمان گرفتار

جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف خان ساقی پر تشدد، مزید 2 ملزمان گرفتار

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیکیورٹی گارڈز گل شیر اور تاج محمد شامل ہیں، جبکہ شوکت علی، عمران علی اور غلام عمر کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے، واقعے میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز سچل تھانے میں پروفیسر عارف خان ساقی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ تشدد، حراساں کرنے اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت ایک نامزد سمیت 3 سے 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پروفیسر عارف خان ساقی صبح اپنے بھتیجے وحید الرحمن کے ساتھ جامعہ کراچی جارہے تھے کہ صفورا چورنگی کے قریب ایک ریسٹورنٹ سے ڈبل کیبن گاڑی نکل رہی تھی۔ گاڑی میں سوار گارڈ نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا، جبکہ ڈبل کیبن کے ڈرائیور نے گاڑی سیدھی کرتے ہوئے ان کی گاڑی کے بونٹ کو ٹکر مار دی۔