26 نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے 2 ملزمان کو سزا

26 نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے 2 ملزمان کو سزا

ملزمان میں نوشہرہ کے سعیدالحق اور عمرزادہ شامل ہیں، دونوں ملزمان تھانہ ٹیکسلا کے دو مقدمات میں نامزد تھے۔

ملزمان نے عدالت میں اپنے اپنے اقبالی بیانات جمع کرادیے، ملزمان نے اقرار جرم کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر احتجاج میں شامل ہوئے۔

ملزمان نے جرم قبول کرتے ہوئے عدالت سے رعایت کی درخواست کی اور اپنے اقبالی بیان میں کہا کہ غریب مزدور لوگ ہیں، رعایت دی جائے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو چار، چار ماہ قید اور 15، 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی، فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنایا۔