پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیرآب آگئے، مختلف سیکٹرز میں بجلی کی آنکھ مچولی ہوتی رہی۔
آندھی کے باعث سپورٹس کمپلیکس میں کنسرٹ کا سٹیج گر گیا، ایف ٹین میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا، ٹریفک روانی متاثر ہوئی، ہری پور میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، پنیاں میں درخت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے، سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
پشاور میں بارش کے بعد شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بٹ خیلہ میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی، ندی نالوں میں طغیانی آگئی، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا۔
صوابی میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، محکمہ موسمیات نے آج سے 17 ستمبر کے درمیان ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں بارش متوقع ہے، سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔