خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریا قرار، انتظامی و پولیس افسران کیلئے رسک الاؤنس منظور

خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریا قرار، انتظامی و پولیس افسران کیلئے رسک الاؤنس منظور

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آبادکی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں صوبے کے 6 ریجنزکے 26 اضلاع کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے۔

خط کے مطابق دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع میں پشاور، خیبر، مردان، چارسدہ، مہمند، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، کرم، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر، سوات، بونیر، شانگلہ، باجوڑ، دیر اپر و لوئر،چترال اپر و لوئر شامل ہیں۔

خط میں کہا گیا ہےکہ دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع میں وفاقی انتظامی وپولیس افسران کیلئے سکیورٹی رسک الاؤنس منظور کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

خط کے مطابق الاؤنس بنیادی تنخواہ کا 250 فیصد ہوگا جو افسر کےتبادلے پر فوری بند ہوگا، الاؤنس کی ادائیگی وفاقی حکومت کرے گی جس پرانکم ٹیکس بھی لاگو ہوگا جب کہ معطلی، او ایس ڈی، جوائننگ ٹائم اور ٹریننگ کےدوران سکیورٹی رسک الاؤنس نہیں ملےگا، سکیورٹی رسک الاؤنس پنشن اور گریجویٹی کےطور پربھی شمار نہیں ہوگا۔

خط میں بتایا گیا ہےکہ ضلع صوابی اور ہزارہ ڈویژن کےافسران کو سکیورٹی رسک الاؤنس نہیں ملےگا۔