پاکستان
خلاصہ
- کرک: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں تھانہ صابر آباد کی حدود میں پولیس موبائل پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل ظفران جاں بحق جبکہ کانسٹیبل محمد امتیاز زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب شنکئی ڈیم کے علاقے میں معمول کی گشت پر مامور پولیس موبائل کو نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔