نرسنگ کالج پشاور میں طلبہ پر پولیس کے مبینہ تشدد، ڈی ایس پی، ایس ایچ او معطل

نرسنگ کالج  پشاور میں طلبہ پر پولیس کے مبینہ تشدد، ڈی ایس پی، ایس ایچ او معطل

اعلامیہ کے مطابق سی سی پی او نے واقعے پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو عہدوں سے ہٹا دیا جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب  طلبہ پر پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کے واقعے کی باقاعدہ انکوائری کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا تھا  گزشتہ روز طلبہ نے احتجاج کے دوران کالج کا گیٹ بند کر دیا تھا جب کہ پرنسپل آفس میں موجود سٹاف کو مبینہ طور پر یرغمال بنا کر ہراساں بھی کیا گیا۔

یاد رہےکالج انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کی تھی، جس کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد کا الزام سامنے آیا۔