علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر بہاولنگر میں ڈاھرانوالہ روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے رکشے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ ڈاھرانوالہ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے مخالف سمت میں آنے والے رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے اور جاں بحق شخص کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والے رکشہ ڈرائیور کی شناخت محمد صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید برآں تفتیشی حکام کا کہنا تھا حادثے کے بعد کار کو تحویل میں لے لیا گیا جب کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔