ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم

ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کیا اور ادویات کے تحویل میں لیے گئے کنٹینرز کو فوری طور پر ریلیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ میڈیسن کے کنٹینرز و گاڑیوں کو کسی صورت نہ روکا جائے، متعلقہ پولیس و انتظامی حکام اس ضمن میں ہدایات پر من و عن عمل یقینی بنائیں۔