جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا

جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا

امیر جماعت اسلامی لاہور کے مطابق دھرنا اب ایک تحریک میں تبدیل ہو چکا ہے، جماعت اسلامی کل سے شہر بھر میں لانگ مارچ کی آگاہی مہم کا آغاز کرے گی، جس کے تحت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹس میں رابطہ مہم چلائی جائے گی اور تاجر برادری سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی، لانگ مارچ کی تیاری کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

دھرنا ختم ہونے پر چیئرنگ کراس لاہور پر جزوی طور پر ٹریفک بحال ہوگئی، صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔