دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم، حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے: اویس لغاری

دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم، حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے: اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کوہاٹ دھماکے کے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

اویس لغاری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم اور حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے، فتنہ الخوارج کے خلاف قومی جدوجہد میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی جدوجہد جاری رہے گی، دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔