اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال

اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم کے بعد پاکستان کے چار صوبے نہیں رہے بلکہ وہ چار آزاد ریاستیں بن گئیں، موجودہ نظام حکومت کے تحت پاکستان نہیں چلایا جاسکتا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چاروں صوبائی حکومتوں نے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا، تعلیم، صحت اور روزگار کے علاوہ پانی بجلی گیس تک فراہم نہیں، آج نئے انتظامی یونٹس کا قیام ہماری خواہش نہیں بلکہ پاکستان کی مجبوری بن چکا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام سے این ایف سی کا سارا پیسہ اسی یونٹ میں لگے گا، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے میرٹ کا قتل عام بند ہوجائے گا، نوجوانوں کو انتظامی یونٹس کے حق میں کھڑے ہونا ہوگا۔