فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی اور فرانس کے سفیر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی سلامتی اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فیلڈ مارشل نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مسٹر نکولس روشے نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے سے متعلق فرانس کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔