پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں زیادہ تباہی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے آرہی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے پانچ سیلابوں میں 6 ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، زیادہ درجہ حرارت سے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانی حدود سے نکل کر بستیوں اور آبادیوں کو تباہ کردیتا ہے، 4 کروڑ افراد اپنے آبائی گھروں سے دربدر ہوچکے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ یہ تمام افراد اپنے بچوں اور ماں باپ کی کفالت سے محروم ہوگئے، 4 کروڑ افراد تو یورپ کے بیشتر ممالک کی آبادی بھی نہیں ہے۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ زیادہ تر تباہی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے آرہی ہے۔