پاکستان
خلاصہ
- سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی میں مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد پیش کر دی گئی۔
قرار داد پیش کیے جانے پر مودی سرکار کی کٹھ پتلیوں نے شدید ہنگامہ کیا، کشمیر میڈیا کے مطابق قرارداد وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے پیش کی۔
کشمیر میڈیا کے مطابق ہنگامے کے دوران بی جے پی ارکان نے قرارداد کی نقول پھاڑ دیں، بی جے پی رکن اسمبلی وکرم رندھاوا کرسی اٹھا کر ایوان کے وسط میں پہنچ گئے۔
وکرم رندھاوا نے سپیکر کی نشست کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، جس پر انہیں ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔