پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بیک ڈور بات چیت پہلے بھی چل رہی تھی، آئندہ بھی بیک ڈور رابطے جاری رہ سکتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، صوبے میں دہشت گردی کے واقعات عروج پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف بالکل ناکام ہے۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گورنر راج یا کسی اور اقدام کے حوالے سے کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔