آزاد کشمیر کونسل کے انتخابات، چار کامیاب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری

آزاد کشمیر کونسل کے انتخابات، چار کامیاب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے 2 اکتوبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر سے موصول ہونے والے انتخابی نتائج کی بنیاد پر چوہدری لطیف اکبر، مشتاق احمد منہاس، چوہدری محمد سعید اور چوہدری منظور احمد کو آزاد جموں و کشمیر کونسل کا رکن منتخب قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری لطیف اکبر کا تعلق ضلع مظفرآباد، مشتاق احمد منہاس کا ضلع باغ، چوہدری محمد سعید کا ضلع میرپور جبکہ چوہدری منظور احمد کا تعلق بھی ضلع مظفرآباد سے ہے۔

الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر کونسل (الیکشن) ایکٹ 1976ء کی دفعہ 18 کے تحت چاروں نومنتخب ارکان کے نام باضابطہ طور پر شائع کردیئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کی نقول متعلقہ حکام، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ، محکمہ اطلاعات اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔