پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک کا سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، جب سسٹم ری سیٹ ہوگا تو چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ لوگ ساتھ نہیں دیں گے تب تک ملک کو ری سیٹ نہیں کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حل یہی ہے کسی نہ کسی طریقے سے برآمدات بڑھائیں، اگر ایران ہر چیز اپنے ملک میں بنا سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟ ایکسپورٹ کو بڑھانے کا پلان بنانا ہوگا، ہمیں دوسرے ملکوں سے سیکھنا چاہیے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ لاہور چیمبرز کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے تیار ہوں، ہم پچھلے چند ماہ سے بزنس پاسپورٹ پر کام کر رہے ہیں، امید ہے ایسا بزنس پاسپورٹ وزیر اعظم کے پاس لے کر جاؤں گا جس سے آپ کو کوئی پرابلم نہیں ہوگی۔