خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،11 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،11 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نےعزمِ استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کےخلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کےدوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا، کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں کےقبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گورندر اورماشکیل کےعلاقوں میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ماشکیل میں دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 اورعزمِ استحکام وژن کےتحت کی گئی، سکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔