پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی آذر بائیجان کی خاتون مسافر ڈیانا نے اپنے ملک واپس جانے سے انکار کر دیا۔
لاہور ایئرپورٹ پر طیارے میں سوار ہونے کے بعد خاتون نے سفر سے انکار کر دیا، جس پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ خاتون جہاز میں پہنچی تو اس نے کہا میں نے نہیں جانا، خاتون کے پاسپورٹ پر ایگزٹ کی اسٹمپ ہے، اب یہ معاملہ اس کی ایمبیسی دیکھے گی۔
غیر ملکی خاتون سے مبینہ گینگ ریپ کا مقدمہ درج ہے، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار ہیں، دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا، جبکہ ایک ملزم تاحال روپوش ہے۔
ادھر کینٹ کچہری لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی، عدالت نے گرفتار شریک ملزمہ مسکان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، ملزمہ کو دوبارہ 17 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔